پنجاب میں دھند اور سموگ موٹر وے کئی مقامات پر بندرہی

پنجاب میں دھند اور سموگ موٹر وے کئی مقامات پر بندرہی

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے ساتھ ساتھ دھند نے صورتحال کو مزید سنگین کردیاجس کی وجہ سے شہریوں کا سفر کرنا محال ہوگیا ہے

لاہور(خبرایجنسیاں) تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم تھری کو سمندری سے دریا خان تک جبکہ موٹروے ایم2 کولاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا۔ترجمان موٹر وے کے مطابق ملتان لاہور ایم فور موٹر وے فیصل آباد انٹر چینج کے مقام پر شدید دھند کے باعث بند کی گئی اور سینکڑوں گاڑیوں کو سفر جاری رکھنے سے روکدیا گیا۔دھند چھٹنے کے بعد بند کی گئی قومی شاہراہوں کو مرحلہ وار کھول دیا گیا۔دوسری جانب محکمہ مو سمیات نے آئندہ دنوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم سرداور خشک رہے گا جب کہ آئندہ دنوں میں دھندمزید بڑھے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں