سلامتی کمیٹی اجلاس سے اپوزیشن کا بائیکاٹ افسوسناک : فواد

سلامتی کمیٹی اجلاس سے اپوزیشن کا بائیکاٹ افسوسناک : فواد

اپوزیشن فیصلے پر نظرثانی کرے ، سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے ، ٹویٹ

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے بائیکاٹ افسوسناک ہے۔ سات دہائیوں میں پہلی بار کوئی حکومت اپنی سکیورٹی پالیسی پارلیمان میں پیش کر رہی ہے ، یہ سیاسی نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے ۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں