ضابطہ اخلاق کیس:جواب طلب

ضابطہ اخلاق کیس:جواب طلب

الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ کے پی اور صوبائی وزراء کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ محمود خان سے جواب طلب کرلیاگیا

اسلام آباد (وقائع نگار) دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کے پی میں 19 دسمبر کو الیکشن ہے ،وزیراعلٰی اور صوبائی وزراء کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے ۔ وکیل صوبائی وزراء نے کہا کامران بنگش اور شوکت یوسفزئی کو نوٹس جاری کیا گیا، شوکت یوسفزئی تو جلسے میں شریک ہی نہیں تھے ، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا سیاسی جماعتوں نے ضابطہ اخلاق بنایا ہے تو اس پر عمل بھی کریں،مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں