جلد بائیوگیس کا منصوبہ شروع ہوگا

جلد بائیوگیس کا منصوبہ شروع ہوگا

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی جلد بائیوگیس کا منصوبہ شروع کرے گی

اسلام آباد(آئی این پی) حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں بائیو گیس پیدا کرنے کی صلاحیت اب تک نظر انداز ہوتی چلی آئی ہے ،انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بائیو گیس کی پیداوار کے لئے اشتہار شائع کردیا ہے ،وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی کاوش سے 4سے 5ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار متوقع ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ شروعات کے لئے ایک پائلٹ پراجیکٹ ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں