گرینڈایونیو ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل ملزم احسن چوہان اشتہاری قرار
احتساب عدالت نے گرینڈ ایوینو ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملزم احسن احمد چوہان کو اشتہاری قرار دے دیا
لاہور (اپنے خبر نگار سے ) جج ملک ساجد علی اعوان نے سماعت کی ، عدالت نے ملزمان حافظ عرفان احمد ، ریاض احمد ملک کا بھی اشتہار اخبار میں شائع کرنے کا حکم دیا ۔ملزم شفیق الرحمن اور بابر ساجد کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی ۔وکیل نے استدعا کی کہ ملزم شفیق الرحمن کو نیب سے پلی بارگین کی مہلت دی جائے ۔عدالت نے شفیق الرحمن کی عبوری ضمانت میں 5 جنوری ،ملزم بابر ساجد کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی ۔گرینڈ ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان پر شہریوں سے فراڈ کا الزام ہے ۔