پنجاب :ڈینگی سے مزید 2اموات،48 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب :ڈینگی سے مزید  2اموات،48 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 2 افرادجاں بحق ہوگئے ، جبکہ 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) لاہور اور ننکانہ صاحب سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے 31 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی میں ڈینگی کے 6،گوجرانوالہ میں 3 ،سرگودھا میں 2 مریض رپورٹ ہوئے ۔ قصور، فیصل آباد، ملتان، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور وہاڑی میں ڈینگی کا 1 ایک مریض رپورٹ ہوا ہے ۔ رواں سال پنجاب بھر میں اب تک 25501 ،لاہور میں 18110 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 148 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں