نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- موٹروےایم ٹوٹھوکرنیازبیگ سےکوٹ مومن تک دھندکےباعث بند
  • بریکنگ :- موٹروےایم ٹولاہورسےشیخوپورہ تک دھندکےباعث بند،موٹروےپولیس
  • بریکنگ :- موٹروےایم ٹو لاہور سے خانقاں ڈوگراں تک دھند کےباعث بند
  • بریکنگ :- لاہور:موٹروےایم تھری فیض پورسے جڑانوالہ تک دھند کےباعث بند،ترجمان
  • بریکنگ :- موٹروےایم فورشیرشاہ سےعبدالحکیم تک دھندکےباعث بند،موٹروےپولیس
  • بریکنگ :- موٹروےایم فائیو شیرشاہ سے جلال پورتک دھند کےباعث بند
  • بریکنگ :- موٹروےایم فائیوشیرشاہ سےظاہرپیر تک دھند کےباعث بند،موٹروےپولیس
  • بریکنگ :- موٹروےایم11 لاہورسےسمبڑیال تک دھندکےباعث بند
Coronavirus Updates

غربت سروے :کئی افراد کی ڈکلیئر نہ کی گئی 2،2بیویاں سامنے آگئیں

غربت سروے :کئی افراد کی ڈکلیئر نہ  کی گئی 2،2بیویاں سامنے آگئیں

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ غربت سروے کے لیے ڈیٹا تجزیہ کیا تو بہت سارے لوگوں کی ڈکلیئر نہ کی گئی 2،2بیویاں سامنے آئیں

اسلام آباد(آئی این پی)ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم سر پکڑ کر رہ گئے کہ کس کو ریلیف دیں پھر جس بیوی کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا ،اسے ہم نے بھی ظاہر نہیں کیا اور ریلیف اسی کو دیا جو ڈکلیئر کی گئی تھی۔سینیٹر نصیب اللہ بازئی کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ احساس کیش پروگرام کے پہلے مرحلے میں مستحقین میں 179 ارب روپے سے زائد تقسیم کئے ،دوسرے مرحلے کیلئے 48 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔سینیٹر فدا حسین چائلڈ لیبر سکول کے سوال پر تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کمیٹی سے واک آؤٹ کر گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement