رنگ روڈ سکینڈل :اینٹی کرپشن کا غلام سرور ، زلفی بخاری سمیت 8 افراد کے نام نیب کو بھیجنے کا فیصلہ

رنگ روڈ سکینڈل :اینٹی کرپشن کا  غلام سرور ، زلفی بخاری سمیت 8  افراد کے نام نیب کو بھیجنے کا فیصلہ

اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں وفاقی وزیر غلام سرور ، زلفی بخاری سمیت 8 سیاستدانوں اور دیگر افراد کے نام نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیاہے

لاہور(شبیر حیدر ظفر) ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق سکینڈل میں مبینہ ملوث سیاسی افراد اور مفاد کنندگان کے حوالے سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے ہیں،بہت جلد یہ کیس نیب کو بھجوا دیا جائے گا۔سکینڈل میں کمشنر راولپنڈی اور لینڈ ایکوزیشن آفیسر کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ، کمشنر نے الائنمنٹ کو تبدیل کرکے بینیفشری کو فائدہ پہنچایا تھا جبکہ بلاوجہ لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے راستے کھول کر ہائوسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کو فائدہ پہنچایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اٹک کی زمین کے زیادہ جبکہ پنڈی کی زمین کے کم پیسے دئیے گئے تھے ۔ رنگ روڈ میں زمین کا کچھ حصہ اسلام آباد کا بھی آیا تھا۔اس زمین کیلئے سی ڈی اے سے کوئی منظوری نہیں لی گئی تھی اور دبئی سمیت مختلف جگہوں سے بے نامی انویسٹمنٹ ہوئی تھی ۔ذرائع کے مطابق جنگلوں میں رنگ روڈ کے ساتھ سروس روڈ کو بھی شامل کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں