لاہور سمیت پنجاب میں آج اور کل بونداباندی کاامکان

لاہور سمیت پنجاب میں آج اور کل بونداباندی کاامکان

کشمیر ، وادی نیلم میں اتوار کو برفباری ،سموگ میں کمی،دھندبڑھ جائیگی ، بلوچستان میں تیزبارش متوقع، دھند سے موٹروے کئی مقامات پر بندرہی

لاہور،پشاور(دنیا نیوز،خبرایجنسیاں)پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سموگ کے باعث موٹروے مختلف مقامات پر بند رہی ، لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی تک، موٹروے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک، موٹر وے ایم فور شیر شاہ انٹر چینج سے عبدالحکیم تک، موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ انٹرچینج سے رکن پور تک، سوات موٹروے ، کرنل شیر خان انٹرچینج سے کاٹلنگ تک بند رہی،سوات اور جی ٹی روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 36گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔کم شدت کی مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی رات کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ طویل خشک موسم کے بعد ہفتہ (آج) سے اتوار کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہلکی بوندا باندی،بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ویک اینڈ کے دوران پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی ہے ۔پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ اتوار کو سیاحتی مقامات وادی نیلم، باغ، راولاکوٹ، نتھیاگلی، گلیات، ناران کاغان، وادی ہنزہ، گلگت، سکردو، استور، چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ میں بھی برفباری ،بلوچستان کے علاقوں میں تیزبارش متوقع ہے ۔پیر سے دھند کی شدت اور پھیلاؤمیں اضافے کی توقع ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں