لاہور ہائیکورٹ :گریڈ 3 سے 17 کی 320اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ :گریڈ 3 سے 17  کی 320اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ میں گریڈ 3 سے 17 کی 320 اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے

لاہور (کورٹ رپورٹر ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں،مطلوبہ اہلیت کے حامل امیدوار 6 دسمبر تک صرف آن لائن درخواستیں دے سکیں گے ۔ گریڈ 17 میں پرسنل اسسٹنٹ کیلئے 18 اسامیوں پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں، گریڈ 17 میں سٹینوگرافر کے عہدے کیلئے 12 اسامیوں پر،2 آئی ٹی سپروائزرز، 1 اسسٹنٹ منیجر کیفیٹریا اور 18 ایڈمن آفس کوآرڈینیٹر ،اسسٹنٹ لائبریرین اور لائبریری اسسٹنٹ کیلئے 2، 2 اسامیوں پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں ،نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ آئی ٹی کی 7 اسامیوں اور کیئر ٹیکر کی ایک اسامی کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ 1 سافٹ ویئر ٹیکنیشن ،رائٹر اور 4 ہارڈ ویئر ٹیکنیشن ، نیٹ ورک ٹیکنیشن کی 3 اور ٹیکنیکل ایڈوائزر کی ایک اسامی پر بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی 59، آفا کوآرڈینیٹر کی 104 سمیت دیگر اسامیوں پر بھی درخواستیں طلب کر لی گئیں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں