سودی نظام کے خاتمے میں حکومت رکاوٹ:عدالتی معاون

سودی نظام کے خاتمے میں حکومت رکاوٹ:عدالتی معاون

انورمنصورکے تیسرے روز دلائل مکمل،9دسمبرکوبابراعوان دلائل دینگے

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس محمد نور مسکانزئی نے سودی نظام کے خلاف مقدمہ میں ریمارکس دیئے کہ سماعت جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے ،عدالتی معاون انور منصور خان نے اپنے دلائل مکمل کرلیے ہیں ،آئندہ سماعت پردوسر ے معاون بابر اعوان دلائل دیں گے ۔جمعہ کو عدالتی معاون انور منصور خان نے مسلسل تین روز دلائل دیئے ،انور منصور کاکہناتھا کہ آئین میں ملک سے ربا ختم کرنے کی ہدایت براہ راست ہے ، ملک میں کنونشنل بینکنگ کی کوئی گنجائش نہیں، سٹیٹ بینک کی سمت درست ہے لیکن حکومت سودی نظام کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ ہے ،نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر ابراہیم خان نے روسٹرم پر آکر استدعا کی کہ عدالت حکومت کو اپنے اعتراضات ثابت کرنے کیلئے ٹائم لائن دے ،چیف جسٹس نے کہااٹارنی جنرل کے دلائل کے بعد تمام فریقین کو سنا جائے گا،عدالت نے مزید سماعت 9دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں