سپریم کورٹ:صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈمعاملہ،اٹارنی جنرل کونوٹس
سپریم کورٹ نے لوکل گورنمنٹ قوانین کے مطابق صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کو اعلان کر نے کیلئے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو ہدا یت جاری کرنے کے بارے میں اٹارنی جنرل اور تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)آئینی درخواست گزار راجہ منور احمد کے وکیل نے مو قف اپنایا کہ 18ویں ترمیم کے بعد فنانس ایوارڈ کا اعلان کرنے کے اختیارات وزرائے اعلیٰ کو سونپے گئے ہیں،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد اٹارنی جنرل کو نو ٹس جاری کردیا۔