15افسروں کی گریڈ21اور30کی گریڈ 20میں ترقی

15افسروں کی گریڈ21اور30کی گریڈ 20میں ترقی

ایف آئی اے میں 9 ڈپٹی ڈائریکٹر ز کے تبادلے ، 21 ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی ، پنجاب پولیس کے 6افسروں کے تقرروتبادلے ،طاہرالرحمان ڈی پی اوجہلم تعینات

لاہور(دنیا نیوز ،نمائندہ دنیا ،اپنے کامرس رپورٹر سے ،خبر نگار سے ،اکنامک رپورٹر ) ایف بی آر اور ریلوے کے 14افسروں کی گریڈ 21 میں جبکہ 30افسروں کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی جبکہ جنرل پوسٹ ماسٹر پنجاب خواجہ عمران رضا کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل سلیکشن بورڈ نے ریلوے کے تین افسروں کوگریڈ 21 اور 9افسروں کو گریڈ 20میں ترقی دینے کی منظوری دے دی، ریلوے گریڈ 20 کے افسرعامر بلوچ ،شعیب عادل اور امیر دائود کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی، گریڈ 19سے 20 میں ترقی پانے والوں میں انعام اللہ، قمر زمان ،یوسف لغاری ،حسیب احمد،شفقت جمال ،سہیل اقبال ،نادر ایوب ،اعجازبجرانی،اور بلال سرور شامل ہیں۔ادھر سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر ایف بی آر میں ترقیاں دے دی گئیں،ان لینڈر یونیو سروس کے گریڈ بیس سے گریڈ 21 اور کسٹمز سروس کے گریڈ 19سے 20 اور گریڈ 20 سے 21 میں ترقی پانے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔آئی آرایس کی سعدیہ صدف ،سرمد قریشی گریڈ 21 میں ترقی پانے والے افسروں میں شامل ہیں۔حیدر علی ، ساجد نذیر ، سیدین رضا ، قاسم رضا ، اردشیر سلیم ، محمد طاہر اور فاروق اعظم میمن بھی گریڈ 21 میں پروموٹ ہو گئے ۔ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 میں ترقی پانے والے افسروں میں ندیم بشیر، نعیم بابر، عبدالشکور ، احمد اسد طاہر ، آصف رشید، نعمان ملک، محمد شمیم اور عمران حئی خان شامل ہیں ۔کسٹمز سروس کے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے افسروں میں محمد اصغر ، محمد علی رضا ،محمد عمران شامل ہیں۔پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 20 میں ترقی پانے والوں میں محمد اکرم ، محمد سعید ، سائرہ آغا، عائشہ نیاز، محمد عرفان ، محمد اشفاق، زیب گل شبیر ، نیلوفر شہزاد، ندیم احسن، ضیائاللہ شمس، آغا سعید احمد، نوید الٰہی اور بیلم رمضان شامل ہیں۔ادھر آئی جی پنجاب نے 6 پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کر دئیے ۔ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ کو آئی جی آفس رپورٹ کر نے کا حکم ،ڈی پی او بھکر طاہرالرحمان کو ڈی پی او جہلم تعینات کر دیا گیا۔ڈی پی اولیہ علی رضا کو ڈی پی او بھکر تعینات کر دیا گیا ایس ایس پی ندا عمر چٹھہ کو ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا گیا ۔ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کاحکم ایس پی رضوان احمد کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔ایف آئی اے میں 9 ڈپٹی ڈائریکٹر ز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ 21 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر مبشر ترمذی کو کرائم سرکل فیصل آباد ،ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد اشفاق کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ اسلام آباد سے امیگریشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق محمود کو کرائم سرکل فیصل آباد سے ایڈمن زون 1،ڈپٹی ڈائریکٹر حیدر عباس کو امیگریشن ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے اے سی ڈبلیو اسلام آباد ڈپٹی ڈائریکٹر احسن علی باجوہ کو زون ون پنجاب سے کمپوزٹ سرکل سرگودھا ،ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم ظفر کو سرگودھا سے زون ون پنجاب تعینات کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ایف آئی اے میں 21 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں