رواں سال کا آخری سورج گرہن آج ، پاکستان میں نظر نہیں آئیگا
رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا، تاہم پاکستان میں نظر نہیں آئے گا
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 29 منٹ پر ہوگا ، مکمل گرہن 12 بجے لگے گا ، اختتام 2 بجکر 37 منٹ پر ہوگا، اسے جنوبی افریقہ، جنوبی آسٹریلیا ،جنوبی امریکا کے علاوہ بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل ،بحیرہ منجمد جنوبی اور بحیرہ ہند کے علاقوں میں بھی دیکھا جاسکے گا۔