جو عمارت مکمل غیر قانونی ہوگی ضرور گرے گی، سندھ ہائیکورٹ

جو عمارت مکمل غیر قانونی ہوگی  ضرور گرے گی، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے نارتھ ناظم آباد بلاک فائیو میں پورشن بنانے کے کیس میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق اہم آبزرویشن دیتے ہوئے ریمارکس دیئے اگر کوئی تعمیرات ریگولرائزڈ ایبل ہے تو ریگولرائزیشن کا حکم دیں گے

کراچی (سٹاف رپورٹر ) جمعہ کو جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نارتھ ناظم آباد بلاک فائیو میں پورشن بنانے کے کیس میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق اہم آبزرویشن دی ہے ۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے لوگوں کو بے گھر کرنا نہیں چاہتے ۔ ایسا نہیں کہ ریگولرائزڈ ایبل عمارت کو پورا گروا دیں۔ البتہ جو عمارت مکمل غیر قانونی ہوگی ضرور گرے گی۔ زیادہ سے زیادہ گنجائش کی کوشش کر رہے ہیں۔ عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کو بھی صورتحال سمجھنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں