رانا شمیم کا بیان حلفی لندن سے منگوانے کیلئے اٹارنی جنرل کا ہائی کمیشن کو خط
گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا لندن سے اصل بیان حلفی منگوانے کیلئے اٹارنی جنرل آفس نے پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ دیا
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،دنیانیوز) اٹارنی جنرل آفس نے خط اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں لکھا، جس میں کہا گیاہے کہ اصل بیان حلفی وزارت خارجہ کے ذریعے جلدعدالت میں پیش کیاجائے ، بیان حلفی کی کاپی نمائندے کے سامنے دستخط کروا کرمحفوظ کی جائے ، خط کی کاپی رانا شمیم، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لطیف آفریدی اورسیکرٹری وزارت خارجہ اسلام آباد کوبھی ارسال کی گئی ہے ،دوسری جانب رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ، جس میں موقف اپنایا گیا ہے عدالت فریقین کو رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے اور بیان حلفی وزارت خارجہ کے ذریعے جلدعدالت میں پیش کیا جائے ۔