متروکہ املاک بورڈمیں خوردبرد،آصف ہاشمی ودیگرکیخلاف نئے مقدمات

متروکہ املاک بورڈمیں خوردبرد،آصف ہاشمی ودیگرکیخلاف نئے مقدمات

ایف آئی اے نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی سمیت موجودہ اور سابق ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

لاہور (نمائندہ دنیا ) ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے 511 آڈٹ پیراز پر تحقیقات کے بعد مقدمات درج کر لیے ہیں، رات گئے تک متعدد ایف آئی آرز درج کی گئیں، سابق چیئرمین آصف ہاشمی ،سابق ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر متعدد افسران و ملازمین کے علاوہ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر منیر احمد ،شیخ آصف ،وحید خان،سہیل ملک وسیم سہیل ایوب احمد سمیت متعدد افسران پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر نہ صرف سرکاری زمین لیز پر دی بلکہ کرائے کی مد میں خورد برد بھی کی۔ اس معاملے میں ایف آئی اے کے بھی کچھ افسروں کے نام سامنے آئے ہیں جنہوں نے سستے ریٹس پر متروکہ وقف املاک بورڈ سے زمین اور دکانیں حاصل کیں۔ سابق چیئرمین آصف ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے قواعد سے ہٹ کر پرچہ درج کیا آڈٹ پیرا تو ابھی بنے نہیں آبزرویشن ہے جس پر مقدمات درج کر لیے گئے ۔جس کیس کی آبزرویشن پر میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اس وقت میں ریٹائر ہو چکا تھا ۔بیلا رام روڈ پر یتیم خانہ اور سپیشل بچوں کا ادارہ بنا رہا تھا ، میرا دور ختم ہونے کے بعد انتظامیہ نے کیا کیا مجھے علم نہیں مگر میرے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں