منیجر کے خلاف کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی :فیکٹری مالک

منیجر کے خلاف کوئی شکایت موصول  نہیں ہوئی تھی :فیکٹری مالک

سپورٹس فیکٹری کے منیجر کی ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت پر فیکٹری مالک شہباز بھٹی کا کہنا ہے کہ ہم تک پرانتھا کمارا کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی

سیالکوٹ(دنیا نیوز )جب اطلاع ملی تب تک پرانتھا ہجوم کے ہتھے چڑھ گیا تھا، پولیس کو تقریباً پونے گیارہ بجے اطلاع دی،پولیس جب پہنچی تو نفری کم تھی نفری کے پہنچنے سے پہلے پرانتھا ہلاک ہوچکا تھا، پرانتھا کمارا نے 2013 میں بطور جی ایم پروڈکشن جوائن کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں