بھارت کو واہگہ، طورخم کے راستے گندم، ادویات افغانستان بھجوانے کی اجازت

بھارت کو واہگہ، طورخم کے راستے گندم، ادویات افغانستان بھجوانے کی اجازت

پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اجازت دی،فیصلے سے بھارتی ناظم الامور کو بھی آگاہ کر دیا گیا ، بھارتی حکومت افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد(وقائع نگار ، دنیا نیوز)پاکستان نے انسانی ہمدردی کے طور پرواہگہ، طورخم کے راستے گندم، ادویات سمیت دیگر بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی ، پاکستان نے واہگہ کے راستے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور ادویات کی نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ،بھارت کی طرف سے گندم بذریعہ واہگہ طورخم بارڈر افغانستان جائے گی ،ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے عزم کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ واہگہ اور طورخم سرحد کے ذریعے افغانستان سے نقل و حمل کے لئے افغان ٹرکوں کے استعمال کی اجازت ہو گی۔فیصلے کے بارے میں وزارت خارجہ نے بھارت کے ناظم الامور کو بھی آگاہ کر دیا ہے جبکہ بھارت کو متوجہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کے لئے تیزی سے آگے بڑھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں