عمران خان کی ضد نے انہیں کسی قومی مشاورت کا حصہ بننے نہیں دیا ،مریم اورنگزیب

عمران خان کی ضد نے انہیں  کسی قومی مشاورت کا حصہ  بننے نہیں دیا ،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے تکبر، انا اور ضد نے انہیں کسی قومی مشاورت کے عمل کا حصہ بننے ہی نہیں دیا جو افسوسناک ہے ،اپوزیشن نے قومی مفاد میں کبھی کسی سکیورٹی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا

اسلام آ باد (نیوز ایجنسیاں)سات دہائیوں میں پہلی بار عمران صاحب وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے کشمیر سمیت قومی سلامتی کے کسی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا ۔ فواد چودھری کے ٹویٹ پر ردعمل میں انہوں نے کہا عمران صاحب کو وزیراعظم کے منصب پہ بٹھانا ہی افسوسناک ہے ، عوام کی زندگی اور ان کے مفاد پر نظرثانی کرتے ہوئے عمران صاحب استعفیٰ دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں