مصطفی کمال کا بلدیاتی ترمیمی بل کیخلاف سیاسی رہنماؤں سے رابطہ

مصطفی کمال کا بلدیاتی ترمیمی بل  کیخلاف سیاسی رہنماؤں سے رابطہ

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پیپلزپارٹی کے پیش کردہ بلدیاتی ترمیمی بل کے کالے قانون کے خلاف سیاسی روابط کا سلسلہ تیز کر دیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) انہوں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سپیکر پنجاب اسمبلی مسلم لیگ(ق)کے رہنما چودھری پرویز الٰہی، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی سے رابطہ کر کے پی ایس پی کے موقف سے آگاہ کیا۔ قومی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن پاکستانیوں اور سیاسی جماعتوں کو پیپلزپارٹی کی زیادتیوں کے خلاف عوام کی آواز بننا ہو گا۔مصطفی کمال کاایک روز قبل شہباز شریف سے بھی اس سلسلے میں رابطہ ہواتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں