اساتذہ سکول اسمبلی میں سموگ اور سانس کی بیماریوں کے خاتمے کیلئے دعاکرائیں :پرویز الٰہی

اساتذہ سکول اسمبلی میں سموگ  اور سانس کی بیماریوں کے خاتمے  کیلئے دعاکرائیں :پرویز الٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اساتذہ سکول اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے بعد سموگ، سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خاتمے کیلئے دعاکرائیں

لاہور(دنیا نیوز)انہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ باران رحمت کیلئے بچوں سے خصوصی دعا کروائیں،اللہ تعالیٰ بچوں کی دعائیں جلد قبول فرماتا ہے جبکہ علما کرام فصلوں خاص طور پر گندم کیلئے بارش کی خصوصی دعا کروائیں،قائم مقام گورنر سے علما کرام اور اساتذہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں،موسم کی تبدیلی بھی ان بیماریوں کے بڑھنے کی بڑی وجہ ہے ،تمام بیماریوں سے نجات کا واحد حل بارش ہے اوراس وقت فصلوں کی بہتر کاشت کیلئے بھی بارش کی سخت ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں