دھمکی ، گالی اور پھر معافی وزرا کا وتیرہ :ترجمان پی ڈی ایم

دھمکی ، گالی اور پھر معافی وزرا  کا وتیرہ :ترجمان پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے الیکشن کمیشن کو وزرا کی معافی قبول نہ کرنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ وفاقی وزرا کی معافی قبول کرلی گئی تو آئندہ پھر یہ لوگ آئینی ادارے ، سربراہ اور معزز اراکین کے خلاف ہرزہ سرائی کریں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ پہلے دھمکی پھرگالی اورپھر معافی وزرا کا وتیرہ رہاہے ، تحریک انصاف اداروں کی توہین کو اعزاز سمجھتی ہے ۔پی ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا تھاکہ آئین اورقانون پرکسی قسم کی مصلحت نہیں ہونی چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں