نااہلی کیس:یوسف گیلانی نے الیکشن کمیشن کادائرہ اختیارچیلنج کردیا

نااہلی کیس:یوسف گیلانی نے  الیکشن کمیشن کادائرہ اختیارچیلنج کردیا

ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی

اسلام آباد (وقائع نگار) یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرتے ہوئے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کر دیں ، ممبر سندھ نثار درانی کا کہنا تھاکہ متفرق درخواستیں آتی رہیں تو کیس کبھی ختم نہیں ہوگا،ممبر بلوچستان شاہ محمد نے کہا فریقین اپنے جوابات جمع کرائیں آئندہ سماعت پر حتمی دلائل سنیں گے ، ممبر سندھ نے کہا کیس آپ خود نہیں چلاتے اور الزام الیکشن کمیشن پر لگتا ہے کہ فیصلہ نہیں ہو رہا، مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں