ترین گروپ ساتھ دے تو عدم اعتماد لا سکتے ہیں:رانا ثنا

ترین گروپ ساتھ دے تو عدم اعتماد لا سکتے ہیں:رانا ثنا

حکومت سے جتنی جلد اور جس طریقے سے بھی جان چھڑائی جاسکے بہتر ہے ، ہمارا اٹل فیصلہ ہے ای وی ایم کو آگ لگائیں گے : انٹرویو،پریس کانفرنس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، اپنے سیاسی رپورٹر سے ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے اگر جہانگیر ترین گروپ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تیار ہے تو وہ ان کے ساتھ مل کر تحریک لا سکتے ہیں۔ اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس حکومت سے جتنی جلدی عوام کی جان چھڑائی جا سکے اور جس طریقے سے بھی چھڑائی جاسکے بہتر ہے ۔دریں اثناء پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا اس وقت ملک جس حالت میں ہے اس کے سوا کوئی حل نہیں کہ فوری الیکشن کروائے جائیں،اس ٹولے نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ،ہمارا یہ اٹل فیصلہ ہے ای وی ایم کو آگ لگائیں گے ۔ اگر یہ دھونس دھاندلی کریں گے تو سخت ردعمل آئے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں