یوٹیلیٹی سٹورز کو غربا کو سبسڈی دینے کے قابل بنائینگے :ثانیہ نشتر

یوٹیلیٹی سٹورز کو غربا کو سبسڈی دینے کے قابل بنائینگے :ثانیہ نشتر

غیر ملکی ماہرین نے پاکستان کے ڈیجیٹل احساس راشن پروگرام کو بہت سراہا ، عالمی بینک نے پروگرام کی آگاہی دینے کیلئے بین الاقوامی اجلاس بلایا ہے ، خطاب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن رعایت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کریانہ اور یوٹیلیٹی سٹورز کو غریب ترین خاندانوں کو سبسڈی دینے کے قابل بنائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں واشنگٹن، قاہرہ، جکارتہ، اسلام آباد اور کراچی کے ماہرین نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی تلافی کے لیے ایک ٹارگٹڈ فوڈ سبسڈی پروگرام "احساس راشن رعایت" پرگرام متعارف کرایا ہے جس سے غریب افراد مستفید ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ماہرین نے پاکستان کے ڈیجیٹل احساس راشن پروگرام کو بہت سراہا ہے ،عالمی بینک کی جانب سے فوڈ سبسڈی اصلاحات پر ایک بین الاقوامی مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ پاکستان کی ٹارگٹڈ کموڈٹی سبسڈی اصلاحات پروگرام کے ڈیزائن سے متعلق آگاہی فراہم کی جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں