پاکستان سے ملکر سی پیک کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم:چینی سفیر

پاکستان سے ملکر سی پیک کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم:چینی سفیر

چین سی پیک کی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے عمران کے عزم کو سراہتا ہے ، ٹویٹ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کیساتھ مل کر سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیاری ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہے ،سرکاری ٹویٹ میں سفیر نے کہا کہ چین سی پیک کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے عزم اور قیادت کو سراہتا ہے ،سفیر نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گا، اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فوائد حاصل ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں