تحریک انصاف کے جلسہ میں عمران خان کے خلاف نعرے

تحریک انصاف کے جلسہ میں  عمران خان کے خلاف نعرے

تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان مردہ باد کے نعرے لگ گئے

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،دنیا نیوز) اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ ہوا، جلسے میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بھی شرکت کی۔جلسے میں حکومت مخالف نعرے لگ گئے ، نعرے لگانے والے شہری کو پی ٹی آئی کارکنوں نے پکڑ لیا۔جلسے کے دوران نعروں کی فوٹیج بنانے پر صحافیوں کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔اس سے قبل گزشتہ ماہ 27 نومبر کو پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان کے خلاف نعرے لگے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں