آئندہ 15روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائیگا:اسد عمر

آئندہ 15روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائیگا:اسد عمر

راشن کارڈ سے 100 کی چیز 65روپے میں ملے گی، 35روپے حکومت ادا کر ے گی ، اگلے ماہ اسلام آباد میں انصاف صحت کارڈ ہر خاندان کو فراہم کیا جائیگا، جلسہ سے خطاب

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا، جنوری میں اسلام آباد میں انصاف صحت کارڈ ہر خاندان کو فراہم کیا جائے گا، ایک خاندان کے سالانہ 10لاکھ تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی، جمعہ کو اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہوجائے گی، راشن کارڈ سے 100روپے کی چیز 65روپے میں ملے گی، 100میں سے 65آپ دیں گے اور 35روپے حکومت ادا کرے گی،اسد عمرنے کہا کہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہے ، راول ڈیم سے پانی پنڈی پہنچایا جارہا ہے ، 20کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ لارہے ہیں، 10ملین گیلن راولپنڈی اور 10ملین اسلام آباد کے لیے ہے ، تین یوسیز میں نئے بنیادی صحت مرکز بننے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میری پیدائش راولپنڈی کی ہے مگر بات انصاف کی کروں گا، 20کروڑ گیلن سے 1کروڑ گیلن کی قیمت پنڈی والوں کو ادا کرنا ہوگی،اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم نے 2020میں تاریخیں دینا شروع کیں تاریخیں دیتے دیتے پی ڈی ایم ہی ختم ہوگئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں