منڈی بہاؤالدین واقعہ روایات نفی کی بد ترین مثال :چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

منڈی بہاؤالدین واقعہ روایات نفی کی بد  ترین مثال :چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے کہا ہے کہ بینچ اور بار کا عزت و احترام کا رشتہ ہوتا ہے

لاہور (کورٹ رپورٹر) مگرمنڈی بہاؤالدین میں پیش آنے والا واقعہ ہماری روایات کی نفی کی بدترین مثال ہے ۔ پنجاب بار کونسل میں تزئین و آرائش کردہ میٹنگ ہال اور سنٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا بلا شبہ باپ اپنے بگڑے بچوں کو گھر سے نکالنے کی بجائے اسکی اصلاح کرتا ہے ، لیکن جب بچے باپ کے برابر آ کھڑے ہوں تو سسٹم الٹ جاتا ہے ۔ کیسے بھی حالات ہوں باپ کی عزت و تکریم ہر بچے کے لئے لازم و ملزوم ہوتی ہے ۔فیصلہ نہ ماننے کی بجائے اگلے فورم پر اپیل کرنا ہر وکیل کا بنیادی حق ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں