نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کااجلاس
  • بریکنگ :- اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پرغور
  • بریکنگ :- وفاقی کابینہ اجلاس میں کوروناصورتحال پربریفنگ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا 14 نکاتی ایجنڈےپرغور
Coronavirus Updates

پیسے بانٹ کر حلف لے کر کامیابی نہیں ملتی: ن لیگ

پیسے بانٹ کر حلف لے کر کامیابی نہیں ملتی: ن لیگ

عمران خان کی حکومت اورملک کا مستقبل اکٹھے نہیں چل سکتے :سعد رفیق

لاہور( اپنے سیاسی رپورٹر سے )مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ جس طرح پیپلز پارٹی نے کراچی کی شکل بگاڑ دی اور اب لاہور کی عوام پر غلاظت کی یلغار کرنے کی کوشش کی انہیں بھی منہ کی کھانا پڑے گی،پیپلز پارٹی کا (ن) لیگ سے کوئی مقابلہ نہیں ، جنہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے وہ بھی مایوس ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سعد رفیق نے عطا اللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر ،علی پرویز ملک اور دیگر کے ہمراہ پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ سعد رفیق نے کہا پی ٹی آئی نااہلوں کا گروہ ہے ، اس نے معیشت کو آئی سی یو میں ڈال دیا۔ پیسے بانٹ کر حلف و قسمیں لے کر کامیابی نہیں ملتی، ہم نے اس کے خلاف اعلیٰ ترین سطح پر شکایات کی ہیں، لاہوریوں کو ڈرا یا اور جھکا یا نہیں جا سکتا ۔ ہم نے اپنی شکایت پہنچا دی تھی ،کچھ لوگوں نے بی بی شہید کے اصولوں کو توڑا ہے ۔ سیالکوٹ کا واقعہ دلخراش ہے ،آج برداشت برائے نام رہ گئی ہے ،افسوسناک کہ ایمان و عقیدے پر حملے کیے گئے ، عمران خان کی حکومت اورملک کا مستقبل اکٹھے نہیں چل سکتے ، عمران خان مافیا کا سربراہ ہے اس سے نجات کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement