مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے 133ہندو یاتری لاہور پہنچ گئے

مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے 133ہندو یاتری لاہور پہنچ گئے

یاتری سائیں شد ھا رام کے 313ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرینگے

لاہور (سپیشل رپورٹر )سائیں شد ھا رام کے 313ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے بھارت سے 133 ہندو یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے ۔ڈ پٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس،ہندو رہنماؤں اورمتروکہ وقف املاک بورڈکے دیگر افسروں نے انکا استقبال کیا جبکہ چیئر مین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی طرف سے گلدستے پیش کیے گئے ، پارٹی لیڈر ڈھشٹر لال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب بھی یاتری پاکستان آ تے ہیں بہت پیار اورمحبت ملتی ہے ۔ بہتر ین مہمان نوازی کی جا تی ہے جس پر ہم حکومت پاکستان کے بے حد شکر گزار ہیں۔یا تری 4 بسوں کے ذریعے سخت سکیورٹی میں شادانی دربار میر پور روانہ ہو گئے ۔مرکزی تقریبات 7تا 8دسمبر کو شادانی دربار میر پور میتھلو(سندھ) میں ہو ں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں