پڑھی لکھی خاتون ایک نسل کو تہذیب یافتہ بنانیکی ضامن ،شیخ رشید

پڑھی لکھی خاتون ایک نسل کو تہذیب  یافتہ بنانیکی ضامن ،شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ ایک پڑھی لکھی خاتون ایک نسل کو تہذیب یافتہ بنانے کی ضامن ہے

راولپنڈی (اے پی پی) خواتین کی تعلیم کا فروغ ہمیشہ سے مطمع نظر رہاہے ، تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی دوڑ میں منزل مقصود پاتی ہیں، راولپنڈی میں بچیوں کے 60 تعلیمی ادارے بنائے ، غریبوں کی تمام بستیوں میں سرکاری سکولوں و کالجوں کواپ گریڈ کیا جارہاہے ، بیٹی پڑھی لکھی ہوگی تو شہر میں کوئی منشیات فروش یا قبضہ مافیا سر نہیں اٹھاسکے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور ان میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن (کٹاریاں ) میں ملٹی پرپز ہال کو باقاعدہ فعال کردیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے رکشا ڈرائیور کی بیٹی نے سی ایس ایس کے امتحان میں ٹاپ کرکے ملک وقوم کا سرفخر سے بلند کردیاہے ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے خواتین کالجوں میں دوشفٹوں میں تعلیم دی جائے گی۔ لال حویلی بھی کسی ایک یونیورسٹی کو دینے کا اعلان کرتا ہوں ، میرا مشن تھا کہ بچیاں نرسری سے پی ایچ ڈی تک ایک ہی جگہ تعلیم حاصل کریں جس میں ہم کامیاب ہوگئے ہیں ،اگر کوئی بچی سکول یا کالج میں فیس نہ دے سکے تو اس کی فیس کی ذمہ داری بھی لال حویلی اٹھائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں