متعددوارداتیں،شہری نقدی وقیمتی اشیاء سے محروم
ستوکتلہ میں 4لاکھ، ہڈیارہ اورماڈل ٹاؤن میں دودولاکھ کے ڈاکے ، جوہرٹاؤن، اسلام پورہ،پرانی انارکلی ودیگرعلاقوں میں چوریاں
لاہور(خبر نگار سے )شہر میں متعدد وارداتیں، شہری نقدی وقیمتی اشیاء سے محروم کردیئے گئے ،ستوکتلہ میں 4لاکھ، ہڈیارہ اورماڈل ٹاؤن میں دودولاکھ کے ڈاکے ،جوہرٹاؤن، اسلام پورہ،پرانی انارکلی ودیگرعلاقوں میں چوریاں ہوئیں۔ڈاکوؤں نے ستوکتلہ میں شکیل کے گھر سے 4لاکھ، زیورات اور دیگر سامان،ہڈیارہ میں سفیان اور فیملی سے 2لاکھ اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں وقاص کے گھر سے 2لاکھ اور موبائل فون ، اقبال ٹاؤن میں انجم علی کے گھر سے 1لاکھ اور موبائل فون، کاہنہ میں مصطفی سے 1 لاکھ نقدی، لیاقت آباد میں نوید بشیر سے 70ہزار اور موبائل فون ، ستو کتلہ میں آصف سے 20ہزار روپے اورموبائل فون ،نولکھا میں ادریس سے 20ہزار روپے اورموبائل فون ، شالیمار میں حسین سے 18 ہزار اور دیگر سامان، فیصل ٹاؤن میں نواز سے 15ہزار روپے اورموبائل فون ، باغبانپورہ میں اجمل سے 10ہزار روپے اورموبائل فون ، راوی روڈ میں بابر سے 10ہزار اور موبائل فون سمیت دیگر سامان لوٹ لیا۔جوہر ٹاؤن سے فریاد اور اسلام پورہ سے امتیاز کی گاڑیاں، پرانی انارکلی سے عمران ، ماڈل ٹاؤن سے توصیف ،باغبانپورہ سے یاسر ، داتا دربار سے ارباز، لٹن روڈ سے عامر اور مصری شاہ سے زاہد کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔