جلالپور:اغوا کے بعد ذہنی معذور لڑکی کیساتھ زیا دتی
عثمان اور رفاقت 3 روز تک 16 سالہ لڑکی کو ہوس کا نشانہ بناتے رہے ، فروخت کیلئے پشاور لے جاتے ہوئے دونوں ملزم گر فتار ، لڑکی بازیاب
جلالپوربھٹیاں(نامہ نگار ) ذہنی معذور لڑکی کو اغوا کرکے 3 دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، لڑکی کو فروخت کیلئے پشاور لیجاتے 2 افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔نواحی گائو ں خطے شاہ کی رہائشی16سالہ لڑکی 3 دن قبل گھر سے چینی لینے نکلی لیکن واپس نہ پہنچی جسے عثمان اوررفاقت اغوا کرکے جلالپوربھٹیاں لا کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ،گزشتہ رات ملزم لڑکی کو فروخت کرنے کیلئے پشاور لے جارہے تھے کہ جلالپوربھٹیاں پولیس نے لڑکی کو بازیاب کرکے ملزموں کو گر فتار کر لیا ۔