گورنر پنجاب سرور کی گاڑی کو لندن میں جرمانہ

گورنر پنجاب سرور کی گاڑی  کو لندن میں جرمانہ

گورنرپنجاب چودھری سرور کی گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے

لندن (آن لائن) وہ سینٹرل لندن میں اپنے بیٹے کے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ایک تقریب میں شریک تھے ۔ گورنر کی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈبل یلو لائن پر پارک ہوئی ،ٹریفک وارڈن نے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی ٹکٹ جاری کرتے ہوئے اسے گاڑی کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کردیا۔ برطانوی ٹریفک قوانین کے مطابق ڈبل یلو لائن پر گاڑی پارک نہیں کی جاسکتی جبکہ جرمانے کی رقم 140 پاؤنڈز تک ہوسکتی ہے ،14دن کے اندر ادائیگی پر 70پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں