متروکہ وقف املاک: مبینہ کرپشن،10ایف آئی آرزدرج

 متروکہ وقف املاک: مبینہ کرپشن،10ایف آئی آرزدرج

سابق چیئرمین صدیق الفاروق پربھی مقدمہ،آصف ہاشمی پر5ایف آئی آرز

لاہور (راحیل سید ) ایف آئی اے نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں مبینہ کرپشن پر مجموعی طور پر 10 سے زائد ایف آئی آرز درج کرلیں،سابق چیئرمین صدیق الفاروق پربھی مقدمہ درج کرلیاگیا،آصف ہاشمی پر5ایف آئی آرزدرج ہیں،مجموعی طورپرایڈمنسٹریٹرز،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز سمیت24افسران وپرائیویٹ شہریوں پرمقدمات قائم کئے گئے ۔جن افراد کیخلاف مقدمات درج ہوئے ان میں سابق چیئرمین آصف اختر ہاشمی، سابق چیئر مین صدیق الفاروق ، ڈپٹی سیکرٹری منیر احمد، ایڈمنسٹریٹر شیخ آصف، انسپکٹر وحید خان، پرائیویٹ ڈویلپرز وسیم سہیل ایوب احمد،بورڈ آف ڈائریکٹر (مالکان) گلیمر ٹیکسٹائل مل،محمد بابر باجوہ،عبدالرؤف طاہر،ایڈمنسریٹر سعید انوار،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عبدالاویس ،نبی امین،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محمد اسحاق ،ایڈمنسٹریٹر ذکاء اللہ سنبل،اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر عامر شیخ،محمد اقبال،رانا ساجد،محمد انور،محمد اسلم ،محمد اشرف،وہاب گل،پٹواری رفاقت علی اور دیگر شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق ان افراد کے خلاف آڈٹ پیراز میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں تھیں ، قبضہ مافیا نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران / ملازمین کی ملی بھگت سے پراپرٹیز پر قبضہ کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ان پراپرٹیز میں 27 کنال کمرشل زمین بادامی باغ، 9 مرلہ کمرشل پلازہ سرکلر روڈ اکبری منڈی، 3 کنال کمرشل زمین ریلوے روڈ قلعہ گجر سنگھ ، 5 کنال کمرشل زمین نزد مینار پاکستان، کمرشل مارکیٹ دھرم پورہ اوردیگر جائیدادیں شامل ہیں۔واضح رہے ایف آئی اے سپریم کورٹ کی ہدایت پر 511 آڈٹ پیراز کی تحقیقات کر رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں