متحدہ وفدکی پیرپگاراسے ملاقات،سندھ بلدیاتی نظام پرگفتگو

متحدہ وفدکی پیرپگاراسے ملاقات،سندھ بلدیاتی نظام پرگفتگو

امین الحق کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت فنکشنل لیگ نے قبول کرلی

کراچی (سٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا سے راجہ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سید صدر الدین شاہ راشدی و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلدیاتی نظام پرگفتگوکرتے ہوئے اس کی مخالفت اور پیپلز پارٹی کے اقدامات کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے پر مشاورت کی گئی ۔ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ (فنکشنل )کو 11 دسمبر کو منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جسے مسلم لیگ فنکشنل نے قبول کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔ادھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر سید امین الحق نے حاجی حنیف طیب سے ملاقات کی اور 11دسمبر کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا ۔اس موقع پر امین الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت عددی برتری کی بنیاد پر اپوزیشن کی رائے کو مسلسل بلڈوز کر رہی ہے جس کے باعث ملک وڈیرانہ آمریت کا نمونہ بنتا جارہا ہے جس کا راستہ ہم سب کو مل کر روکنا ہے ۔حاجی حنیف طیب نے ایم کیو ایم پاکستان کے اقدام کو سراہتے ہوئے خوش آئند قرار دیا اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں