اپنے قیام سے ابتک 821ارب وصول کئے ،نیب

اپنے قیام سے ابتک 821ارب وصول کئے ،نیب

501723شکایات ملیں، 491358کونمٹایا،9260انکوائریاں مکمل کیں

اسلام آباد(اے پی پی)قومی احتساب بیورونیب کی رپورٹ کے مطابق نیب نے اپنے قیام سے ابتک 821ارب وصول کئے ،اس دوران 501723شکایات ملیں، 491358کونمٹایا گیا،جبکہ 9260انکوائریاں مکمل کیں جبکہ گزشتہ 4سال میں 539ارب روپے کی وصولی ہوئی،اس دوران سزاکاتناسب66فیصدہے ۔نیب کے مطابق قومی احتساب بیورو کا صدرمقام اسلام آباد جبکہ اس کے 7 علاقائی دفاتر کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، سکھر، ملتان اورایک سب آفس گلگت بلتستان میں کام کررہا ہے ۔جسٹس(ر) جاوید اقبال کی قیادت میں نیب نے گزشتہ 4 سالوں کے دوران بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 539 ارب وصول کیے ہیں جو کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں قابل ذکر کامیابی ہے ۔نیب کو اپنے آغاز سے اب تک 501723 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 491358 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے ۔ نیب نے 16188 شکایات کی تحقیقات کی قانون کے مطابق اجازت دی جن میں سے 15391 شکایات کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں۔ نیب نے 10297 انکوائریاں قانون کے مطابق شروع کیں جن میں سے 9260 انکوائریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے 4693 تحقیقات کی اجازت دیں جن میں سے 4353 تحقیقات نیب نے مکمل کی ہیں۔ نیب نے 821 ارب روپے بالواسطہ اور بلاواسطہ اپنے قیام کے بعد سے اب تک برآمد کیے ۔ نیب نے مختلف فاضل احتساب عدالتوں میں 3760 ریفرنس دائر کیے جن میں سے 2482 ریفرنسز کے فیصلے احتساب عدالتوں نے سنا دیئے ہیں۔ اس وقت 1278 ریفرنس جن کی مالیت تقریبا 1335 ارب روپے ہے زیر سماعت ہیں۔گزشتہ 4سالوں کے دوران احتساب عدالتوں نے 1194ملزمان کو قانون کے مطابق سزا سنائی جبکہ نیب کا مجموعی سزا کا تناسب تقریبا 66 فیصد ہے ۔قومی احتساب بیورو نے اپنی افرادی قوت کو بڑھانے اور ان کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے جہاں میرٹ پرتحقیقاتی افسران اور سپیشل پراسیکیوٹرز بھرتی کئے وہاں ان کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں