ڈینگی،صوبہ بھرمیں2جاں بحق،45نئے مریض

ڈینگی،صوبہ بھرمیں2جاں بحق،45نئے مریض

لاہورسے 33 مریض، ایک ہلاکت رپورٹ، ایک شیخوپورہ میں دم توڑگیا

اسلام آباد،لاہور (نیوزرپورٹر،ہیلتھ رپورٹر) ڈینگی بخار کے باعث صوبہ بھرمیں زیرعلاج 2افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ 45نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ڈینگی کے کسی نئے مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ۔محکمہ صحت پرائمری سیکنڈری کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہورسے 33 ،فیصل آبادسے 3 گوجرانوالہ اور وہاڑی سے دودو مریض سامنے آئے ۔بہاولپور، نارووال، پاکپتن، سرگودھا اور مظفرگڑھ سے ایک ایک مریض رپورٹ ہوا۔ رواں سال پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کیسز کی کل تعداد25,684 ہو چکی ہے جبکہ اس دوران 18,202 کیسز لاہورسے سامنے آئے ۔اسی طرح رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 153 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ گزشتہ روزبھی صوبے میں 2اموات ہوئیں، لاہورسے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جبکہ شیخوپورہ میں بھی ایک مریض دم توڑ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں