سعودی پیکیج:سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کا امکان

سعودی پیکیج:سرمایہ کاروں  کے اعتماد میں بحالی کا امکان

سعودی عرب سے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے 3ارب ڈالرکی موصولی سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کا امکان ہے

کراچی(سٹاف رپورٹر )جس کے باعث سٹاک مارکیٹ اور کرنسی مارکیٹ میں بحرانی کیفیت میں کمی ہوسکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے ڈیپازٹ کی مد میں تین ارب ڈالرموصول ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں زرمبادلہ ذخائر میں استحکام آئے گا، زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہونے سے حکومت کو جاری کھاتوں اور تجارتی خسارے کو قابو یا کم کرنے میں مدد ملے گی تاہم بر آمدات میں معمولی اضافے کے برعکس بڑھتی در آمدات پر قابو پانا ہنوز چیلنج ثابت ہوگا،تین ارب ڈالر کی موصولی سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروکے اعتماد کو بحال کرنے میں مدد ملے گی اور سٹاک مارکیٹ اور کرنسی مارکیٹ میں موجودہ بحرانی کیفیت کو ختم کرنے میں سہولت ہوگی ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں رواں برس کی بدترین مندی دیکھی گئی تھی ۔دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے پر بے حد دباؤ ہے اور انٹر بینک میں ڈالر177اور اوپن مارکیٹ میں178روپے کی سطح پر ہے ،تاہم اس کے باوجود سرمایہ کار منی بجٹ کے حوالے سے الجھن کا شکار ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے معاملات میں رکاوٹ بھی اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب کیے ہوئے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں