لسانیت نہیں سندھ میں بسنے والوں کی بات کرتے ہیں، مولا بخش چانڈیو

 لسانیت نہیں سندھ میں بسنے والوں کی  بات کرتے ہیں، مولا بخش چانڈیو

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ اسلام کی تاریخ کے لئے اچھا پیغام نہیں ہے

حیدرآباد (نمائندہ دنیا) وزیراعظم عمران خان نے کہاتھا کہ خودکشی کرلوں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس قرض لینے نہیں جاؤں گا ، اسٹیٹ بینک میں جو بیٹھے ہیں وہ آئی ایم ایف کے لوگ ہیں ان کو صرف قرضہ چاہیے ، موجودہ حکومت کو ڈوب مرنا چاہیے ۔ حیدرآباد میں کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہاکہ آج سندھ کے لوگوں کے لئے بڑا اہم دن ہے ، ہماری ثقافت میں نفرت، تنگ نظری نہیں، ہم لسانیت کی نہیں سندھ میں بسنے والوں کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت لوگوں کو رلانے کے لئے ہے ،یہ پاکستانیوں کی اجتماعی قبر بنا نا چاہتے ہیں۔ جب بھی ان کے جانے کی بات ہوتی ہے تو یہ اداروں کو دھمکیاں دینے لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بدنصیب حکومت ایسی آئی ہے جن کے وزرائسارا دن ٹی وی پر لوگوں کو گالیاں دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا مقصد ایک ہے کہ حکومت کو اب گھر جانا چاہیے اس نے لوگوں کی زندگی حرام کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں