آبی آلودگی، وزیراعظم نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

 آبی آلودگی، وزیراعظم نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس میں سینئروزرا ، پنجاب، خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ شرکت کرینگے ، وزیراعظم 10دسمبر کو کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح کرینگے ، اسد عمر

اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں )وزیراعظم عمران خان نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کے بعد آبی آلودگی کے خاتمہ پر توجہمرکوز کرلی ۔وزیر اعظم نے سینئر وزرا پر مشتمل کلائمنٹ چینج کمیٹی کا اجلاس آج پیر کو طلب کرلیاہے ۔ اجلاس ساڑھے 12بجے ہوگا ،وزیر خارجہ ، وزیر آبی وسائل شرکت کریں گے ۔معاون خصوصی ملک امین اسلم اور متعلقہ حکام کو بھی اجلاس میں بلالیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر اعلیٰ کے پی بھی شرکت کریں گے ۔ملک امین اسلم دریائے سندھ، چناب اور دریائے راوی میں آلودگی پر بریفنگ دیں گے ۔کمیٹی فصلوں کے لئے آلودگی سے پاک پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر پالیسی بنائے گی۔ وزیر اعظم دریا ئوں کے پانی کو آلودگی سے پاک بنانے کے لئے اہم فیصلے کریں گے ۔دوسری طرف وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم 10دسمبر کو کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام کا افتتاح کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں