نوجوان نسل کی بہبود وزیراعظم کی توجہ کا مرکز: فرخ حبیب

نوجوان نسل کی بہبود وزیراعظم کی توجہ کا مرکز: فرخ حبیب

کامیاب نوجوان پروگرام کیلئے 100 ارب مختص کئے گئے ، کانفرنس سے خطاب

فیصل آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ملک میں انڈسٹریلائزیشن اور زرعی گروتھ کے بعد وزیراعظم عمران خان کا فوکس ملکی آبادی کے 60 فیصد پر مشتمل 18 سے 35 سال کی یوتھ پرہے ، ہیومن کیپٹل پر خرچ کرکے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لائیں گے ،فیصل آباد میں چناب زون زونل کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی بہبود وزیراعظم کی توجہ کا مرکز ہے اور اسی لئے موجودہ حکومت نہ صرف نوجوان نسل کی ترقی پربھرپور توجہ دے رہی ہے بلکہ اس ضمن میں کامیاب نوجوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں