شہباز شریف کو صرف پاؤں پڑنے کا کام آتا ہے ،علی نواز اعوان

شہباز شریف کو صرف پاؤں پڑنے کا کام آتا ہے ،علی نواز اعوان

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین میرے دل کے قریب ہیں

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ) جی نائن میں سرکاری ملازمین کے بلاکس کی تزئین نو کیلئے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں، کام فی الفور شروع ہوگا، شہباز شریف کو صرف پاؤں پڑنا آتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹر جی نائن ٹو میں سرکاری ملازمین کے رہائشی بلاکس کی تزئین نو کے کام کے افتتاح کے موقع پر تقریب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم کا بیٹا ہونے کے ناطے یہ ملازمین میرے دل کے قریب ہیں اور مجھے ان کے مسائل کا ادراک ہے ،کیٹیگری چھ کے ملازمین کے رہائشی بلاکس کی تزئین نو کے لئے 5 کروڑ روپے دے دیئے ہیں اور کام کا آغاز فی الفور کیا جا رہا ہے سرکاری ملازمین کی سہولت کیلئے جی نائن کے کمیونٹی سینٹر کی بحالی 5 کروڑ لاگت سے ہو چکی ہے ،جلد اس کا افتتاح ہو جائے گا اور ملازمین کو اپنے بچوں کی شادی کے لئے کسی بھی پرائیویٹ مارکی سے بہتر سروس فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں