میجر محمد اکرم کے یوم شہادت پر تقاریب،میجر شریف کا یوم شہادت آج منایا جائیگا

میجر محمد اکرم کے یوم شہادت  پر تقاریب،میجر شریف کا یوم  شہادت آج منایا جائیگا

1971کی جنگ میں قربانی کی لازوال داستان رقم کرنے والے میجر محمد اکرم کا 50 واں یوم شہادت عقید ت و احترام کے ساتھ منایاگیا

اسلام آباد (این این آئی) میجر اکرم شہید نے 1971 کی جنگ میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور وطن پر قربان ہو گئے ۔ 1971 کی جنگ میں جرات اور بہادری کی عظیم داستان رقم کی جس پر قوم کو آج بھی ناز ہے ۔دوسری جانب میجر شبیر شہید کا 50واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جائیگا۔ میجر شبیر شریف شہید28 اپریل1943 کو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پید اہوئے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں تربیت حاصل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ، انہوں نے 1971ء کی جنگ میں ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر6 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اوروفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میجر محمد اکرم شہید کے 50 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغامات میں کہا کہ میجر محمد اکرم شہید جذبہ حب الوطنی، جنگی فہم و فراست اور انسانی حوصلوں کی معراج تھے ۔ وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم جہلم کے بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں