وہاڑی میں قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری

وہاڑی میں قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری

ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع

وہاڑی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائد اعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے جہاں سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کی۔پولیس کاکہناہے کہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا ہے اور کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قائد اعظم ؒ جیسی عظیم ہستی کے مجسمے سے عینک چوری کرنا انتہائی افسوسناک فعل ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیدیا ۔ عثمان بزدار نے قائد اعظم ؒ کے مجسمے پر فوری طور پر عینک لگانے کی ہدایت کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں