آشیانہ اقبال ریفرنس ،شہبازشریف کی احتساب عدالت حاضری

آشیانہ اقبال ریفرنس ،شہبازشریف  کی احتساب عدالت حاضری

احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے شہباز شریف اور دیگر ملزموں کے خلاف سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی

لاہور(اپنے خبر نگار سے )جج محمد ساجد علی اعوان نے آشیانہ ریفرنس پر سماعت کی ، شہباز شریف ،احد چیمہ اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے ،نیب پراسیکیوٹر نے شہباز شریف کے شریک ملزم بلال قدوی کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کروانے کیلئے مہلت طلب کرلی ،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی ، شہباز شریف نے اپنی حاضری مکمل کروائی اور عدالت کی اجازت کے بعد کہا سپریم کورٹ میں نیب میری ضمانت خارج کروانے کیلئے گیا تھا ،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں لوگوں کے حقوق کیلئے کام کیا۔ پراسیکیوشن نے سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد ضمانت واپس لے لی ، شہباز شریف کی پیشی کے وقت احتساب عدالت اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں