ن لیگ طلال کو لگام دے

ن لیگ طلال کو لگام دے

پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)والے طلال چودھری کی زبان کو لگام دیں

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ہم نے ایسی ہی زبان میں جواب دیا تو ن لیگ کو بہت تکلیف ہوگی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ طلال کے کردار کی وجہ سے ہی ن لیگی کارکن ان کی پٹائی کرتے ہیں، پھر شرمندگی سے بچنے کے لئے طلال چودھری کہتا ہے کہ وہ رات کو سیاسی میٹنگ کرنے گئے تھے ، ا نہیں چاہیے کہ ہم پر غصہ نکالنے کی بجائے اپنے بھگوڑے لیڈروں کو واپس لا ئیں ۔ پی پی کی رہنماشازیہ عطا مری نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں۔ علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی مخالفین کی جیت کی صورت میں فنڈز روکنے کی دھمکی تشویش ناک ہے ۔الیکشن کمیشن گنڈاپور کے ڈیرہ اسماعیل خان میں داخلے پر پابندی لگائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں