3روزہ دورے پربرسلزروانہ

 3روزہ دورے پربرسلزروانہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بیلجیئم کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ صوفی ولیمز کی دعوت پروفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پربرسلز روانہ ہو گئے

اسلام آباد(صباح نیوز)برسلز میں اپنے قیام کے دوران وزیر خارجہ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ اور نائب صدر جوزف بوریل کے ہمراہ چھٹے ’’پاکستان-ای یو سٹرٹیجک ڈائیلاگ‘‘ کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔ وزیر خارجہ نیٹو ہیڈکوارٹرز جائیں گے اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل ‘‘جینز اسٹولٹن برگ’’سے بھی ملاقات کریں گے ،وزیر خارجہ بیلجیئم کی پارلیمنٹ سے تعلق رکھنے والے یورپی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے ۔بیلجیئم اور لگسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات اور خطاب بھی وزیر خارجہ کے دورے کا حصہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں